21/04/2026
صوبائی حکومت۔ گڈ گورننس روڈ میپ
(ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری) کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے اقدامات
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم سے گلیات کے ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات
◀️ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، جنہیں ڈپٹی کمشنر نے تفصیل سے سنا اور متعلقہ حکام کو فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے، لہٰذا تمام ٹرانسپورٹرز سرکاری مقررہ کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
◀️ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی ریلیف ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور زائد کرایہ وصولی یا ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
◀️ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ مقررہ کرایہ سے زائد وصولی یا دیگر خلاف ورزیوں کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
◀️ آخر میں انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، تاہم عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔