Department of Food AJ&K

Department of Food AJ&K Established in 1974 for the of wheat procurement, grinding and distribution of flour.

پریس ریلیز محکمہ خوراک آزادجموں وکشمیر!تفصیلات کے مطابق مورخہ 16 جولائی 2026ء کو سیکرٹری خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و ک...
17/07/2026

پریس ریلیز محکمہ خوراک آزادجموں وکشمیر!

تفصیلات کے مطابق مورخہ 16 جولائی 2026ء کو سیکرٹری خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب شاہد ایوب نے غذائی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہیں گودام محکمہ خوراک واقع اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل خوراک بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری خوراک نے گندم کے معیار اور گنجائش ذخیرہ کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے گندم کے حصول و ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا۔سیکرٹری خوراک نے گندم کی ڈھلائی کے حوالہ سے موجود طریقہ کار کو تبدیل کرتے ہوئے E.Tendring اختیار کرنے کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ مزید شفافیت کے ساتھ ڈھلائی کے ٹھیکہ جات کو ممکن بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ گندم کی بہتر کوالٹی کے حصول کی خاطر پاسکو حکام اور وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے افسران سے رابطہ کرنے اور مفصل میکانزم تیار کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ سیکرٹری خوراک نے واضع کیا کہ آزاد حکومت عوام الناس کو سبسڈائنزڈ آٹا کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا حقیقی معنوں میں فائدہ عوام الناس تک پہنچانے کیلئے تمام افسران و اہلکاران پوری تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی ممکن بنائیں ۔ اس کے علاوہ ہدایت دی گئی کہ فلور ملز پر معیاری آٹا کی تیاری عمل میں لائی جائے اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ آٹا کے نمونہ جات لیبارٹری ارسال کرتے ہوئے تجزیہ رپورٹس حاصل کی جائیں ۔ سیکرٹری خوراک نے یہ بھی کہا کہ راستے کلئیر ہونے پر آزاد جموں و کشمیر بھر میں عوام الناس کو فوری طور پر آٹا فراہم کیا جائے۔ آٹے کی فراہمی میں کسی تساہل کو صرف نظر نہ کیا جائے۔ سیکرٹری خوراک نے میر پورڈویژن میں بیس گودام کے قیام کی خاطر ور کنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی تا کہ متعلقہ فلور ملز پر بروقت گندم کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔ سیکرٹری خوراک نے بیس گودام پر تعینات افسران اور اہلکاران محکمہ کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے گندم کے موجود ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Food AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Hotel

Send a message to Department of Food AJ&K:

Shortcuts

Share