23/06/2026
الحمدللہ رب العالمین
Youth Nourishment Society
کے زیرِ اہتمام ایک پُراثر آن لائن درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سورۃ الکہف کے منتخب مضامین پر نہایت مفید اور رہنمائی بخش گفتگو ہوئی۔ اس بابرکت نشست میں شرکاء کو فتنوں کے اس دور میں ایمان کی حفاظت، قرآنِ مجید سے مضبوط تعلق، اور اقامتِ دین کے تقاضوں کے حوالے سے اہم نکات سے آگاہ کیا گیا۔
یقیناً قرآنِ حکیم ہی وہ سرچشمۂ ہدایت ہے جو دلوں کو سکون بخشتا ہے، کردار کو سنوارتا ہے اور انسان کو زندگی کے ہر مرحلے میں صحیح سمت عطا کرتا ہے۔ الحمدللہ، اس درسِ قرآن کے ذریعے نوجوانوں کے قلوب میں دینِ اسلام کی محبت، فکرِ آخرت اور دعوت و اصلاح کا جذبہ مزید بیدار ہوا۔
ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ اس بابرکت کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اسے نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کا ذریعہ بنائے، اور ہمیں قرآنِ پاک کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے آگے پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ۔