Life in Madinah Al Munawrah

Life in Madinah Al Munawrah Do follow and share our page. :)

خادمین حرمین الشریفین آرام کررہے ہیں یہ وہ خادمین حرمین الشریفین ہیں جو حرم پاک میں زمزم کا پانی بھرنے پر مامور ہیں یا ح...
18/06/2026

خادمین حرمین الشریفین آرام کررہے ہیں یہ وہ خادمین حرمین الشریفین ہیں جو حرم پاک میں زمزم کا پانی بھرنے پر مامور ہیں یا حرم پاک میں صفائی کے کام پر مامور ہیں کیسے خوش نصیب ہیں یہ لوگ جن کو اللہ تعالی نے سعادت نصیب فرمائی ہے

باغِ سلمان فارسیؓجب حضرت سلمان فارسیؓ غلام تھے تو ان کے مالک نے آزادی کے لیے شرط رکھی کہ وہ کھجور کے 300 پودے لگائیں اور...
18/06/2026

باغِ سلمان فارسیؓ
جب حضرت سلمان فارسیؓ غلام تھے تو ان کے مالک نے آزادی کے لیے شرط رکھی کہ وہ کھجور کے 300 پودے لگائیں اور ایک مقررہ مقدار میں سونا ادا کریں۔ اس موقع پر Muhammad نے صحابہؓ کو حکم دیا کہ سلمانؓ کی مدد کریں۔ صحابہؓ نے کھجور کے پودے جمع کیے اور نبی کریم ﷺ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے وہ پودے لگائے۔
روایات کے مطابق نبی ﷺ کے لگائے ہوئے تقریباً تمام پودے سرسبز ہو گئے اور پھل دینے لگے۔ اس کے بعد حضرت سلمان فارسیؓ آزاد ہو گئے۔ مدینہ منورہ میں موجود سلمان فارسیؓ کے باغ کو اسی تاریخی واقعے کی یادگار کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اس واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے:
دوسروں کی مدد کرنا بڑی نیکی ہے۔
آزادی اور عزتِ نفس کی قدر کرنی چاہیے۔
نبی کریم ﷺ اپنے صحابہؓ سے بے حد محبت کرتے تھے۔
اتحاد اور تعاون سے مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔
یہ واقعہ سیرتِ نبوی ﷺ کے خوبصورت اور متاثر کن واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ 🌴✨

"جب دنیا آپ کا ساتھ چھوڑ دے، تو یاد رکھیں اللہ ابھی بھی آپ کے ساتھ ہے۔ ❤️"             ゚
18/06/2026

"جب دنیا آپ کا ساتھ چھوڑ دے، تو یاد رکھیں اللہ ابھی بھی آپ کے ساتھ ہے۔ ❤️"

اُحد مدینہ منورہ کے قریب ایک مبارک پہاڑ ہے۔ نبی کریم ﷺ کو اس پہاڑ سے خاص محبت تھی،آپ ﷺ نے فرمایا:"اُحد ایک پہاڑ ہے جو ہم...
17/06/2026

اُحد مدینہ منورہ کے قریب ایک مبارک پہاڑ ہے۔ نبی کریم ﷺ کو اس پہاڑ سے خاص محبت تھی،آپ ﷺ نے فرمایا:

"اُحد ایک پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔"

اسی پہاڑ کے دامن میں غزوۂ اُحد پیش آیا جس میں بہت سے جلیل القدر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے شہادت پائی۔ اُحد کے قریب سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور دیگر شہداء کی قبریں بھی موجود ہیں، یہ پہاڑ مسلمانوں کے لیے محبت، قربانی، صبر اور استقامت کی یادگار ہے۔ اس کی زیارت سے انسان کو صحابۂ کرام کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ ہوتی ہے۔

20 ذوالحج 1447ھ | 6 جون 2026 | ہفتہماشاء اللہ، نمازِ عصر کے فوراً بعد کلاک ٹاور کے گیارہویں فلور سے لیا گیا یہ خوبصورت م...
17/06/2026

20 ذوالحج 1447ھ | 6 جون 2026 | ہفتہ

ماشاء اللہ، نمازِ عصر کے فوراً بعد کلاک ٹاور کے گیارہویں فلور سے لیا گیا یہ خوبصورت منظر دل کو سکون اور روح کو تازگی بخشتا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ حرمین شریفین کی رونقوں کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اور آپ کی، میری اور تمام مسلمانوں کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔

اس وقت مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی اپنی شدت پر ہے، لیکن حرم شریف کی فضا اور روحانی کیفیت ہر مشقت کو آسان بنا دیتی ہے۔

اللّٰہم احفظ الحرمین الشریفین وبارک فیہما، واجعل لنا فیہما نصیباً من الرحمة والمغفرة والقبول۔







ہم بھی مدینے جائیں گے آج نہیں تو کل سہی آقا ﷺ ہمیں بلائیں گے آج نہیں تو کل سہیان شاءاللہ عزوجل 🌸
17/06/2026

ہم بھی مدینے جائیں گے آج نہیں تو کل سہی
آقا ﷺ ہمیں بلائیں گے آج نہیں تو کل سہی

ان شاءاللہ عزوجل 🌸

روضہ رسول ﷺ انتہائی ادب کا مقام ہے۔ یہاں  درود و سلام پیش کرتے وقت اپنی آواز انتہائی دھیمی رکھیں۔ اونچی آواز میں نعت لگا...
17/06/2026

روضہ رسول ﷺ انتہائی ادب کا مقام ہے۔ یہاں درود و سلام پیش کرتے وقت اپنی آواز انتہائی دھیمی رکھیں۔ اونچی آواز میں نعت لگانے/ گفتگو کرنے، فون پر کال کرنے، روضہ رسول کی جالیوں کو چھونے، قطار توڑنے/پھلانگنے وغیرہ سے مکمل اجتناب کریں۔

اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے ہمیں پیدا کیا، اس دنیا میں بھیجا، اس کائنات کو بنایا اور اس کے نظام کو قائم کیا۔ وہ اپنے بند...
17/06/2026

اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے ہمیں پیدا کیا، اس دنیا میں بھیجا، اس کائنات کو بنایا اور اس کے نظام کو قائم کیا۔ وہ اپنے بندوں سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ اللہ اپنے بندے پر ستر ماؤں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔ پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنی محبت کرنے والا رب اپنے بندوں کو آزمائشوں سے کیوں گزارتا ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دے کر بھی آزماتا ہے اور لے کر بھی آزماتا ہے۔ خوشی دے تو امتحان، غم دے تو امتحان۔ دولت دے تو امتحان، دولت لے لے تو امتحان۔ اولاد عطا کرے تو امتحان، اولاد کی جدائی آئے تو امتحان۔ ماں باپ، بہن بھائی، دوست احباب، حتیٰ کہ ہمارے اپنے نفس کے ذریعے بھی انسان آزمائشوں سے گزرتا ہے۔
لیکن اللہ کا انصاف دیکھیے کہ وہ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ جتنی آزمائش دیتا ہے، اتنی ہی ہمت، صبر اور برداشت بھی عطا کرتا ہے۔ جب انسان ٹوٹنے لگتا ہے تو وہی رب اسے سہارا دیتا ہے، جب راستے بند نظر آتے ہیں تو وہی روشنی دکھاتا ہے۔ وہ جوڑتا بھی ہے اور توڑتا بھی ہے، مگر اس توڑنے میں بھی ایک نئی تعمیر پوشیدہ ہوتی ہے۔
آزمائش صرف یہ دیکھنے کے لیے نہیں آتی کہ ہم کیا کھوتے ہیں یا کیا پاتے ہیں اس لیے آتی ہے کہ ہم خود کو پہچان سکیں۔ ہمیں معلوم ہو کہ ہمارے اندر صبر کتنا ہے، شکر کتنا ہے، محبت کتنی ہے اور ایمان کتنا ہے۔ آزمائش انسان کے سامنے اس کا اپنا باطن کھول دیتی ہے۔
اس لیے ہر تکلیف کو صرف سزا نہ سمجھو۔ اکثر آزمائشیں سزا نہیں ہوتیں بلکہ روح کی تربیت کا ذریعہ بنتی ہیں۔ وہ بندے کو دنیا کی ظاہری حقیقتوں سے اٹھا کر اپنے رب کے قریب لے جاتی ہیں۔ جو شخص آزمائش میں بھی رب کی حکمت پر بھروسہ رکھتا ہے، وہ آخرکار یہ جان لیتا ہے کہ ہر اندھیرے کے پیچھے کوئی روشنی، ہر جدائی کے پیچھے کوئی حکمت، اور ہر آزمائش کے پیچھے قربِ الٰہی کا ایک نیا دروازہ موجود ہوتا ہے۔
اللہ جب اپنے بندے کو آزماتا ہے تو اسے تنہا نہیں چھوڑتا؛ وہ امتحان کے ساتھ صبر، اندھیرے کے ساتھ روشنی، اور ہر زخم کے ساتھ شفا کا راستہ بھی عطا کرتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شھادت کس مقام پر ہوئی ؟مسجد النبوی میں محراب عثمانی سے دو صف پیچھے...
17/06/2026

کیا آپ جانتے ہیں حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شھادت کس مقام پر ہوئی ؟

مسجد النبوی میں محراب عثمانی سے دو صف پیچھے
یہ وہ مقام ہے
جہاں امیر المومنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر امامت فرمایا کرتے تھے
اس مقام کی نسبت اس واقعے کی طرف کی جاتی ہے
کہ آپ پر دوران نماز قاتلانہ حملہ ہوا
اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند دن بعد یکم محرم کو شہید ہو گئے


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ جو آپ گاڑی دیکھ رہے ہیں حرم شریف میں تیسرے فلور پر اس گاڑی پر معذور افراد یا ضعیف الع...
16/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ جو آپ گاڑی دیکھ رہے ہیں حرم شریف میں تیسرے فلور پر اس گاڑی پر معذور افراد یا ضعیف العمر افراد کو اس پر بٹھا کر طواف اور صفاء مروہ کروایا جاتا ہے اگر یہ پوسٹ اچھی لگے تو اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

Address

KSA
Medina

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life in Madinah Al Munawrah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category